مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وارڈ 32 محلہ بیلہ نورشاہ کے عوام نے آٹھ دسمبر کو گرڈ اسٹیشن موڑ سے روڈ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
موسم گرما کی ہونے والی بارشوں نے محلہ حفیظ شہید کی لنک روڈ کو ملبے اور مٹی نے بند کیا جس کے باعث اہل محلہ کا کروڑوں کا نقصان ہوا غریب لوگوں کے گھروں دوکانوں میں کیچڑ اور مٹی داخل ہوگئی۔۔
وقتی طور پہ میونسپل کارپوریشن نے لنک روڈ کو صاف تو کیا لیکن کیچڑ اور ملبہ نہ اٹھایا جاسکتا جسکی وجہ سے اہل محلہ 4 ماہ سے انتہائی کرب کا شکار ہیں۔
سکول جانے والے بچے۔ملازم پیشہ افراد ادھیڑ عمر خواتین۔بوڑھے اس لنک روڈ سے پیدل گذرتے بدقسمتی سے آئے دن کوئی نہ کوئی کیچڑ کی وجہ سے گر کر زخمی ہو جاتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر کا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے وزیراعظم کو خط ارسال
سکول کے بچے یونیفارم گندا کرکے واپس گھر ا جاتے 4 ماہ سے کوئی بھی متعلقہ سرکاری ادارہ ایسا نہیں رہا جس کے در کو اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے نہ کھٹکھٹایا ہو تاہم سب ستو پی کر سوئے ہوئے کہیں سے شنوائی نہ ہو سکی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مرکزی پریس کلب وادئ لیپا کے انتخابات، نئی باڈی متفقہ طور پر بلامقابلہ منتخب
ہمارے گھر دوکانیں گھروں میں موجود اشیاء ضروریہ تباہ ہوگئیں لیکن کسی نے اسطرف آنے کی زحمت نہیں کی۔اب تنگ آمد بجنگ آمد۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم مجبورا 8 دسمبر کو سرکاری اداروں کی لاپرواہی۔عدم دلچسپی پہ احتجاج کرتے ہوئے مطالبات کے تسلیم ہونے تک گرڈ اسٹیشن سے بیلہ نور شاہ موڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیں گے۔۔




