مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )چیف جسٹس ، عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر نے بمفاد محکمہ عدل و انصاف ڈسٹرکٹ و سیشن ججز کے تبادلوں کی منظوری دیدی، چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق چوہدری محمد منیر، ڈسٹرکٹ و سیشن جج نیلم کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ و سیشن جج جہلم ویلی تعینات کر دیا گیا۔
عبد الوحید مغل ، ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم ویلی کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ و سیشن جج نیلم ویلی تعینات کر دیا گیا۔سید وسیم احمد گیلانی، ڈسٹرکٹ و سیشن جج ، کو ڈسٹرکٹ و سیشن جج، حویلی (کہوٹہ) تعینات کیا گیا محمد ادریس بھٹی، ڈسٹرکٹ سیشن جج حویلی کوتبدیل کر کے ڈسٹرکٹ سیشن جج بھمبر تعینات کیا جاتا ہے۔
اختیارات بحال نہ ہوئے تو 21 فروری کو لیپا ویلی مکمل جام ہوگا،بلدیاتی نمائندگان کی دھمکی