اسلام آباد : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن وزارت دفاع نے صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جاری کر دیا ہے۔
گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دی، جس کے تحت موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔
صدر مملکت نے ساتھ ہی چیف آف ائیر اسٹاف کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری بھی دی، جو ان کی موجودہ مدت کے اختتام کے بعد 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی ۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کے لیے سمری پر دستخط کرکے اسے صدر مملکت کو منظوری کے لیے ارسال کیا تھا ۔
قبل ازیں صدر مملکت نے سمری منظور کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا تھا کہ سب ٹھیک ہے ، سب آپ کے سامنے ہیں، چیزیں بہتری کی طرف جارہی ، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق




