نیلم:آرمی پبلک سکول دودھنیال میں ”سپورٹس گالا“کاانعقاد کیاگیا جس میں کمانڈنگ آفیسر 654،اے ڈی EPIسید مبشر گیلانی،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالرشید خان،حاجی ملکی امان،مشتاق بٹ سمیت عمائدین علاقہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے میزبان پرنسپل آرمی پبلک سکول ساجد زمان نے سپورٹ گالاکی اختتامی تقریب کے مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ، پاک فوج کے زیراہتمام سپورٹس ویک،کھیلوں کے دلچسپ مقابلے
کمانڈنگ آفیسر نے ہمراہ مہمانوں کے سپورٹ گالا کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔
سپورٹ گالادودھنیال کے موقع پر طلباء کے لیے سپورٹ گالا کاانعقاد یقینی آرمی پبلک سکول کی کاوش ہے۔
طلباء کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت آرمی پبلک سکول اقدام اٹھارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ، پاک فوج کے زیراہتمام سپورٹس ویک،کھیلوں کے دلچسپ مقابلے
عمائدین علاقہ نے بھی آرمی پبلک سکول دودھنیال میں سپورٹ گالا کے تحت طلباء کو فراہم کی جانیوالی صحت مندسرگرمیوں کی تعریف کی اور ادارہ کی بہترین کاوش قراردیاہے۔




