اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے الیکشن کی تیاریاں تیز کردیں۔ صدر مسلم لیگ کا بڑا فیصلہ، صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں ۔
مزید یہ بی پڑھیں:نیوزی لینڈ: ہیرے جڑا سونے کا انڈا نگلنے والا چور پکڑا گیا
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے پارٹی عہدیداروں، کارکنوں کو آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کا ملازمت کیلئے عمر41 سال، باغ کو بگ سٹی کا درجہ دینے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے آزادکشمیر کے آمدہ عام انتخابات 2026 جماعتی ٹکٹ کیلیے مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان سے درخواستیں طلب کر لی
سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آزادکشمیر کے آمدہ عام انتخابات 2026 کےجماعتی ٹکٹ کیلئے مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان سے درخواستیں طلب کر لیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 دوران پرواز گر کر تباہ، آگ لگ گئی
جماعتی ٹکٹ کیلئے درخواستیں مورخہ 10دسمبر تا 31 دسمبر تک مرکزی سیکرٹریٹ 4-B/1 عباسی پلازہ سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں دفتری اوقات کے درمیان میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔۔




