انجینئرسید ابن علی نے نیوم پراجیکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا

جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد کےنوجوان انجینئر سید ابن علی کا شاندار کارنامہ، سعودی عرب، نیوم پراجیکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر شاندار کامیابی حاصل کرلی جس سے پاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا۔

سعودی عرب کے عظیم الشان نیوم پراجیکٹ پر دنیا بھر کے ہزاروں ماہرین اور انجینئرز جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کے شہری نظام پر کام کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبول احمد گوندل نے آڈیٹر جنرل آزادجموں وکشمیر کا حلف اٹھا لیا

انہی ماہرین میں پاکستان کے شہر مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت انجینئر سید ابن علی نے اپنی غیر معمولی کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت اور مثالی خدمات کی بنیاد پر نمایاں مقام حاصل کر لیا ۔

حال ہی میں نیوم میگا پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا، جس پر پاکستانی انجینئرنگ برادری سمیت کشمیری عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سید ابن علی کا تعلق مظفرآباد ایئرپورٹ کے علاقے سے ہے۔ وہ پاکستان میں بھی متعدد میگا پراجیکٹس کا حصہ رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی فنی مہارت، ذمہ داری اور اعلیٰ معیارِ کارکردگی سے ہمیشہ اپنا لوہا منوایا۔

اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی وہ جدید انجینئرنگ کے شعبے میں جدت اور معیار کے علمبردار رہے ہیں، اور انہی خصوصیات نے انہیں عالمی سطح کے منصوبے نیوم تک پہنچایا۔

نیوم پراجیکٹ انتظامیہ کے مطابق، سید ابن علی نے نہ صرف اپنے کام میں کمال پیدا کیا بلکہ انتہائی چیلنجنگ ماحولیاتی اور تکنیکی ماحول میں اپنے فن کا جادو جگایا۔

Scroll to Top