اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ اقتدار کیلئے ڈیسپریٹ لوگ ہیں ۔ 6 مہینے قبل اسی عاصم منیر اور ائیر فورس اور نیوی کی قیادت میں ہندوستان کو ہم نے اللہ کے فضل سے پھینٹی لگائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 7 بھارتی جہازوں کو گرانے کی 61 دفعہ ذکر کرکے مودی کی آتما رول دی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:۔بھارتی فوجی ٹینک بھی ناکارہ نکلے،دوران مشق نہر میں ڈوب گیا،اہلکار ہلاک
پاکستان اور اسکی مٹی سے محبت ، دین کی سر بلندی کیلئے سر بکف ہونا اگر radical Islamist اور Islamic conservative ہے تو یہ لیبل 25کروڑ پاکستانی کے ماتھے پرسجا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایپل کمپنی کی نیا آئی فون17ای لانچ کرنے کی تیاریاں تیز
خواجہ آصف نے کہا کہ سلائی مشین بندے اسی لئے دُکھی ہیں اور بھارتی میڈیا کی پناہ لے رہی ہیں ۔ سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں دشمن کی گود میں بیٹھ کے وطن دشمنی نہ کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نیلامی 23 دسمبر کو ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا فیصلہ
ظرف کا مظاھرہ کریں۔ جس جنگ کی یہ محترمہ بات کر رہی ہیں اگر بھارت نے ہم پر دوبارہ مسلط کی انشا ء اللہ بھارت کے ساتھ یہ بھی بین کریں گے ۔۔
اقتدار کے لئے ڈیسپریٹ لوگ ھیں ۔ 6 مہینے قبل اسی عاصم منیر اور ائیر فورس اور نیوی کی قیادت میں ھندوستان کو ھمُ نے اللہ کے فضل سے پھینٹی لگائ۔ 7جہازوںُ کی بات صدر ٹرمپ نے 61 دفعہ کہہ کے مودی کی آتما رول دی ھے۔ پاکستان اور اسکی مٹی سے محبت ، دین کی سر بلندی کے لئے سر بکف ھونا اگر…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 3, 2025




