باغ(کشمیر ڈیجیٹل) کمشنر پونچھ کا بڑا ایکشن ،ریکارڈ میں رد و بدل کرنے پر باغ کے 2 گرداور، 1 پٹواری سمیت محکمہ مال کے 4 اہلکار معطل، مزید تہلکہ خیز انکشافات متوقع
ڈپٹی کمشنرنے محمد لطیف والد محمد خان ساکن پیر پانی کی شکایت پر جعلی فرد جاری کرنے پر ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر باغ سے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزادکشمیر کی 50 سالہ گولڈن جوبلی، بہترین کوریج پر صحافیوں میں ایوارڈ تقسیم
محکمہ مال میں جعل سازی اور ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی بڑھتی شکایات پر کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری مختار حسین کا بروقت اور فیصلہ کن اقدام سامنے آگیا۔
ڈپٹی کمشنر باغ کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کمشنر پونچھ نے 2 گرداور، 1 پٹواری سمیت محکمہ مال کے 4 اہلکار معطل کردیا۔
کشمیر پونچھ چوہدری مختار نے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت انضباطی قدم اٹھاتے ہوئے فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیئے۔
معطل ہونے والے عملے میں گرداور، دفتر قانون گو کا عملہ، سرکل گرداور، پٹواری اور نائب قاصد شامل ہیں، جن پر جعلی فردِ انتخاب جاری کرنے اور ریکارڈ مال میں ٹمپرنگ کا الزام ثابت ہونے کے ابتدائی شواہد ملے تھے۔
کمشنر پونچھ ڈویژن نے معاملے کی شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باغ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی جامع رپورٹ کمشنر پونچھ ڈویژن کو پیش کریں گے۔
اس سے قبل عوامی حلقوں کی جانب سے شدید شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر باغ نے ابتدائی انکوائری کروائی تھی، جس میں جعل سازی اور ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے ٹھوس ثبوت سامنے آئے۔ ابتدائی حقائق سامنے آنے کے بعد ڈی سی باغ نے مکمل کارروائی کیلئے معاملہ کمشنر پونچھ ڈویژن کو ارسال کیا۔
عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر پونچھ ڈویژن کے اس بروقت اقدام کو جرأت مندانہ، شفاف اور اصلاحاتی قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کارروائی سے محکمہ مال میں بہتری، شفافیت اور جوابدہی کو فروغ ملے گا، جبکہ عوامی شکایات کا ازالہ بھی ممکن ہوگا۔




