لیپا ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)وادیِ لیپا عوام کیلئے ایس سی او کی جانب سے بڑی خوشخبری آگئی۔موجی میں نیا ٹاور نصب، مزید دو مقامات پر تیزی سے کام جاری
وادیِ لیپا کی یونین کونسل بنہ مولہ کے عوام کیلئے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس کام) کی جانب سے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔
ایس کام سروس کو مضبوط بنانے اور بار بار درپیش فور جی کے مسائل کے حل کے لیے موجی میں نیا ٹاور نصب کر دیا گیا ہے جو اگلے ایک دو دن میں کام شروع کر دے گا۔
اس ٹاور سے وہ تمام علاقے جہاں پہلے سگنلز کمزور تھے یا فور جی سروس نہ ہونے کے برابر تھی، اب وہاں بہترین سگنلز اور تیز رفتار فور جی انٹرنیٹ فراہم ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایس سی او حویلی کی ناقص سروس:ماہانہ پیکیجز 10 دن میں ختم، صارفین پریشان
یہ اہم منصوبہ ڈی جی ایس سی او، ایس سی او سیکٹر کمانڈر، اور کمانڈر لیپا گارڈ کی خصوصی دلچسپی اور نگرانی میں مکمل ہوا، جس پر عوام نے دلی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ایس سی او کی یہ کاوشیں طلبہ، کاروباری افراد اور عام شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا باعث بنیں گی۔
ذرائع کے مطابق ایس سی او وادیِ لیپا میں سروس مزید بہتر بنانے کے لیے مزید دو بڑے ٹاورز کیانی رج ٹاور اور بجلدار ٹاور پر بھی تیزی سے کام کر رہی ہے،
جن کے مکمل ہونے کے بعد پورے علاقے میں نیٹ ورک کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق:”ایس سی او نے برسوں پرانے مسائل کا حل ممکن بنا کر لیپا کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
یہ منصوبے واقعی وادیِ لیپا کے لیے ایک بڑی تکنیکی پیش رفت ہیں۔




