دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کی محبت دلوں سے نہیں نکال سکتی، ذیشان حیدر

روالپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سید ذیشان حیدر نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر عوامی سمندر، حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوچکی ہے۔

عمران خان سے ملاقات اور قوم کے نام اہم پیغام کچھ ہی دیر میں متوقع ہے،روالپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر ہزاروں کارکنان نے ڈیرے ڈال کر ایک تاریخی اور پرامن احتجاجی قوت کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں حکومت کو بالآخر گھٹنے ٹیکنے پڑے۔

عوامی دباؤ اور مسلسل جدوجہد کے پیشِ نظر کچھ دیر میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا انتظام کیا جا رہا ہے، جب کہ وہ قوم کے نام اپنا نہایت اہم اور فیصلہ کن پیغام بھی جاری کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نائب صدر اور نوجوانوں کے مقبول قائد سید ذیشان حیدر کاظمی بھی اپنے قافلے اور ساتھیوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا:

“دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو نہیں نکال سکتی۔ عوام کی یہ لازوال وابستگی اور جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ ان شاءاللہ بہت جلد عمران خان رہا ہوں گے اور ملک سے جبر و فسطائیت کے سیاہ بادل چھٹ جائیں گے۔”

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم،محکمہ جنگلات شاردہ ڈپو میں کرپشن کا انکشاف،لکڑ کی بڑی لاٹ فروخت

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان کا جذبہ، استقامت اور عوامی یکجہتی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہے۔ پوری قوم آج اس لمحے کی منتظر ہے جب عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچے گا اور سیاسی جدوجہد میں اگلے لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماؤں اور کارکنان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عمران خان کی رہنمائی میں آئین، قانون اور عوامی حقوق کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

Scroll to Top