میرپور ( آصف اقبال کشمیر ڈیجیٹل)امتحانی نظام کے خلاف شدید احتجاج کے بعد مسٹ یونیورسٹی کے تینوں کیمپس کو بند کر دیا گیا ہے۔
طلبہ نے مین گیٹ پر تالے لگا کر انتظامیہ اور ملازمین کو اندر جانے سے روک دیا، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئی ہیں۔
احتجاج کے باعث متعدد پیپرز ملتوی کر دیے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے طلبہ سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔
طلبہ کا مطالبہ ہے کہ امتحانی نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے، غلطیوں کی تحقیقات ہو اور آئندہ کا واضح شیڈول جاری کیا جائے۔ صورتحال کشیدہ ہے اور کیمپس بدستور بند ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر اپوزیشن لیڈر مقرر
تفصیلات کے مطابقمیرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کے طلبہ نے امتحانی نظام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تینوں کیمپس کو بند کر دیا ہے۔
طلبہ نے مین گیٹ پر تالے لگا کر انتظامیہ اور ملازمین کو اندر جانے سے روک دیا، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئی ہیں۔
احتجاج کے باعث متعدد امتحانی پیپرز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے طلبہ سے مذاکرات کی کوشش کی، لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔
طلبہ کا مطالبہ ہے کہ امتحانی نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے، موجودہ غلطیوں کی تحقیقات کی جائیں اور آئندہ کا واضح شیڈول طلبہ کے سامنے لایا جائے۔




