ڈھاکہ(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا ہسپتال میں زیر علاج ہیں
ان کے اہلخانہ اور پارٹی ارکان نے ان کی صحتیابی کیلئے دُعاؤں کی اپیل کر دی۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو گزشتہ ہفتے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی علامت ظاہر ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نےدیرینہ دوست سے شادی رچالی
سابق وزیر اعظم کی پارٹی بی این پی کے رکن مرزا فخر العالمگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے خالدہ ضیا کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خالی پیٹ پانی پینا جسمانی نظام فعال رکھتا ہے،ماہرین صحت کا مشورہ
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا کو دل کے مسائل، جگر اور گردے کی بیماریوں، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماری، جوڑوں کا درد اور آنکھوں سے متعلق بیماریاں لاحق ہیں۔
خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے طارق رحمان 2008 سے لندن میں مقیم ہیں۔ اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی صحت یابی کیلئے بنگلا دیشی عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
واضح ہے کہ خالدہ ضیا تین مرتبہ بنگلا دیش کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔ انہیں 2018 میں شیخ حسینہ کی حکومت نے کرپشن کے الزامات میں قید کیا تھا۔ اور انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔




