روسی حکام کا ملک بھر میں واٹس ایپ پر مکمل پابندی کا عندیہ

ماسکو(کشمیر ڈیجیٹل)روسی حکام نے ملک بھر میں واٹس ایپ میسج سروسز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق اگر واٹس ایپ روسی قوانین کی تعمیل نہیں کرتا تو اسے ملک میں مکمل طور پر بلاک کردیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ اگست میں روس نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پرکچھ سروسزکومحدود کردیا تھا، جس کے بعد صارفین کی خدمات متاثر ہوئیں۔

محدود پابندی کا مقصد حکام کو فراڈ اور دہشتگردی کے کیسزمیں ضروری معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ جیل وخانہ جات پنجاب کا عمران خان کو مکمل محفوظ وصحت مند قراردیدیا

روسی حکام نے واضح کیا کہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نے ان کیسز میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے نتیجے میں حکومت نے مزید سخت اقدامات پرغورشروع کردیا ۔۔

، یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور سوشل میڈیا پر سخت نگرانی کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔واٹس ایپ اور ٹیلی گرام دنیا بھرمیں لاکھوں صارفین کی ترجیح ہیں

روس میں پابندی کے نفاذ سے عام شہریوں کی روزمرہ مواصلات متاثر ہو سکتی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ پابندی کے نفاذ سے قبل صارفین اور سروس فراہم کنندگان کو مناسب اطلاعات فراہم کی جائیں گی تاکہ کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکے۔

واٹس ایپ اور ٹیلی گرام دنیا بھرمیں لاکھوں صارفین کی ترجیح ہیں، اور روس میں پابندی کے نفاذ سے عام شہریوں کی روزمرہ مواصلات متاثر ہو سکتی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ پابندی کے نفاذ سے قبل صارفین اور سروس فراہم کنندگان کو مناسب اطلاعات فراہم کی جائیں گی تاکہ کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top