وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھرنا ختم کردیا،منگل کو دوبارہ آنے کا اعلان

راولپنڈی:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر دھرنا ختم کردیا ۔

ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ مشاورت میں منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا، فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو بھی آنے کی کال دی جائے گی ۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی صبح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر عدالت جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو بچی کو کار میں چھوڑ کر خریداری مہنگی پڑ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے اپوزیشن اتحاد کو دھرنے سے متعلق آگاہ ہی نہیں کیا ، دھرنے کے 4 گھنٹے بعد اپوزیشن اتحاد کی قیادت سے ریسکیو کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ، سہیل آفریدی چاہتے تھے کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرے ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر دھرنا دے دیا ۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور صوبائی وزراء مینا خان، شفیع جان، شوکت یوسفزئی سمیت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تو پولیس نے ان کے قافلے کو گورکھپور ناکے پر روک دیاتھا ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سموگ اور دھند شدت اختیار کرگئی،اہم ایڈوائزری جاری

سہیل آفریدی نے موقع پر موجود پولیس افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک صوبے کے ساڑھے چار کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں، آٹھویں مرتبہ جیل آ رہا ہوں مجھے بانی پی ٹی آئی سے کیوں نہیں ملنے دیا جا رہا، کیوں ایک صوبے کی تذلیل کی جا رہی ہے ۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اگر ہم بھی آپ کے ساتھ ایسا سلوک کریں تو کیسا لگے گا، ملاقات کے لیے آیا ہوں یہیں بیٹھوں گا ۔

Scroll to Top