ٹرمپ

ڈونلڈٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں اضافی اہلکار تعینات کرنیکا حکم دیدیا

واشنگٹن :وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر ٹرمپ نے فور طور پر یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

وزیرجنگ نے کہا کہ اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

اضافی تعیناتی مقصد دارالحکومت میں سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کے 2اہلکاروں کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا، وائٹ ہائوس بند

یاد رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیاہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے،جائے وقوعہ کے اطراف کے علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے شخص کو جانور قرار دیا تھا۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے شخص کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ائیرپورٹ پر پر وازوں کو سکیورٹی کی وجہ سے گراؤنڈ کیا گیا تاہم کچھ دیر کی بندش کے بعد ائیرپورٹ پر معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کی گئیں۔

Scroll to Top