معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کیمپ جیل سے رہا

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔

ڈکی بھائی کو جیل کے پچھلے گیٹ سے گاڑی میں بیٹھا کر روانہ کیا گیا، ڈکی بھائی کی روبکار آج عدالت نے جاری کی تھی۔

ڈکی بھائی کو اگست 2025 میں لاہور ایئرپورٹ سے جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ونگ نے گرفتار کیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے آج انکی رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان اکیلا مجرم نہیں اسے لانے والے اس سےزیادہ مجرم ہیں، نوازشریف

عدالت نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ روبکار بھی ارسال کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔

ڈکی بھائی کے خلاف این سی سی آئی اے میں آن لائن جواء کو فروغ دینے کا مقدمہ درج ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔

گزشتہ روز ڈکی بھائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی جس کے باعث وہ رہا نہ ہو پائے تاہم آج جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے کے نیشنل کرائم ایجنسی ونگ (NCIA) میں آن لائن جوا کو فروغ دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ حکام کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب رہائی کے موقع پر ڈکی بھائی کے اہلِ خانہ اور دوست بھی موجود تھے۔

Scroll to Top