اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی۔
: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث آگے نہ بڑھ سکی، جس کے بعد کیس کو 8 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سردارتنویرالیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حصول میں بے ضابطگیوں سے متعلق مقدمہ پہلے ہی درج ہے
اس مقدمے میں ان پراختیارات کے ناجائزاستعمال اورغلط بیانی کے الزامات شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی ،امبانی، اڈانی ٹولے کی کرپشن کا نیٹ ورک سامنے آگیا:بھارتی جریدےکا انکشاف
اس سے قبل عدالت نے انہیں حکم دیا تھا کہ سردار تنویر الیاس خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوکراپنی قانونی پوزیشن واضح کریں
تاہم سردار تنویر الیاس خان کیمسلسل غیرحاضری کے باعث عدالت نے ایک بار پھر وارنٹ برقراررکھنے کا فیصلہ کیا۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت میں سردارتنویرالیاس کی پیشی نہ ہونے کی صورت میں کارروائی مزید سخت ہوسکتی ہے۔
کیس کے ملتوی ہونے کے باوجود ایف آئی اے کی تفتیش بدستور جاری ہے اورادارہ ریکارڈ اور بیان قلمبند کرنے کے امور پرکام کررہا ہے۔




