مودی ،امبانی، اڈانی ٹولے کی کرپشن کا نیٹ ورک سامنے آگیا:بھارتی جریدےکا انکشاف

نئی دہلی(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی جریدے دی وائر نے وزیراعظم نریندر مودی، مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ کرپشن نیٹ ورک سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے مختلف شعبے کرپشن اور حکومتی اثر و رسوخ کے دائرے میں ہیں۔

ملک میں مذہبی اور سماجی تقسیم کے ساتھ ساتھ عدالتی اور انتخابی نظام پر بھی کرپشن کا اثر نظر آ رہا ہے۔

دی وائر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی دباؤ کے تحت کام کر رہا ہے اور کرپشن کو معمول کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی تیل کی خریداری کا مالی فائدہ عوام کے بجائے بڑے سرمایہ داروں، خاص طور پر امبانی اور اڈانی کو پہنچا۔

امریکی اخبار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزارت خزانہ نے انشورنس کمپنی ایل آئی سی کو تقریباً 4 ارب ڈالر اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری پر مجبور کیا۔

رپورٹ میں مزید انکشاف سامنے آیا ہے کہ امبانی اور اڈانی کی دولت 2014 کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکی ہے

جبکہ بھارت کا ہنگر انڈیکس 55 سے بڑھ کر 102 ہو گیا، جس سے ملک میں غذائی بحران اور عدم مساوات کی صورتحال واضح ہوتی ہے۔

Scroll to Top