ویتنام : سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سڑکیں ،فصلیں تباہ

ہنوئی(کشمیر ڈیجیٹل) ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی ویتنام میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار 900 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث ملک میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق ویتنام کے صوبے ڈاک لگ میں 27 اور کھان ہوا میں 14 افراد کی اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرصحت بازل علی نقوی کا حلقہ لچھراٹ کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

ڈیزاسٹر ایجنسی نے انکشاف کیا کہ سیلاب کے باعث معیشت کو 445 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد مکانات سیلاب کی نذر ہو گئے۔ سیلاب کے باعث 80 ہزار ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سڑکیں تباہ ہو گئیں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔ تاہم حکومتی ٹیمیں بحالی کے کاموں میں سرگرم ہے۔ تاہم مسلسل بارشوں کی وجہ سے بحالی کے کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

سیلاب کے باعث 13 ہزار ہیکٹر سے زیادہ چاول اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ جبکہ 88 ہیکٹر فشری فارم زیرآب آ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق درجنوں ہلاکتوں کے علاوہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ وسطی ویتنام میں گزشتہ ہفتے 1 ہزار 900ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خطہ کافی کی پیداوار کا ایک بڑا بیلٹ ہے اور مشہور ساحلوں کی آماج گاہ ہے، صوبہ ڈاک لک میں 27،صوبہ کھان ہوا میں 14افراد ہلاک ہوئے ۔

دوسری جانب ڈیزاسٹر ایجنسی نے اِس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ سیلاب سے معیشت کو 445 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد مکانات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں، سیلابی صورتِ حال میں 80 ہزار ایکڑ فصلوں تباہ ہوچکی ہیں ۔

علاوہ ازیں متاثرہ علاقوں میں کئی سڑکیں تباہ اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے بحالی کے کام تیز کرنے کیلئے حکومت نے مزید امدادی ٹیمیں روانہ کر دیں۔

Scroll to Top