بنگلہ دیش ایک بار پھر زلزلےسے لرزاٹھا، عوام میں خوف وہراس

ڈھاکہ (کشمیر ڈیجیٹل)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہفتہ کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،ملکی میٹیرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بھی تصدیق کردی ۔

زلزلے سے ڈھاکا کے علاوہ کامرہ گنج اور قریبی اضلاع کی عمارتوں، گھروں اور مارکیٹوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

میٹیرولوجسٹ تعریف النواز کبیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دونوں زلزلے صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے آئے اور ان کا مرکز ڈھاکہ کے بادا علاقے میں تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش میں شدید زلزلہ،3 افراد جان کی بازی ہار گئے ،متعدد زخمی

شہر کی مرکزی اور بڑی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ شہری خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھر بار چھوڑ کر کھلے میدانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سیکڑوں افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا جو گھروں کی چھت یا دیوار گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

پہلے زلزلے کی شدت 3.7 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی جو شام 6:06:04 پر ہوئی،

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی اداروں کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

دوسرے زلزلے کی شدت 4.3 ریکٹر اسکیل تھی جو ایک سیکنڈ بعد 6:06:05 پر محسوس ہوئی۔

اس سے قبل، ہفتہ کی صبح نارسنگدی ضلع کے پلاش اپزیلا میں بھی ایک ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت 3.3 ریکٹر اسکیل تھی

ماہرِین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آنے والے مزید چھوٹے جھٹکے (آفٹر شاکس) معمول کی بات ہیں اور گزشتہ 100 برس میں کوئی بہت بڑا زلزلہ نہیں آیا۔

Scroll to Top