ہونڈا موٹر سائیکل

موٹرسائیکلز بلاسودآسان قسطوں میں حاصل کرنے کا سنہری موقع

اسلام آباد:بینک الفلاح نے اپنے صارفین کے لیے ایک انتہائی پرکشش اور سہل فنانسنگ پلان متعارف کرایا ہے جس کے تحت ہونڈا موٹر سائیکلز(honda bikes) کی خریداری اب آسان اقساط پر ممکن ہوگئی ہے، وہ بھی مکمل زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ۔

نئی پیشکش محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور اس کا مقصد عام صارفین کے لیے مقبول ہونڈا بائیکس کو مزید قابلِ رسائی بنانا ہے۔

بینک الفلاح کے مطابق، یہ اسکیم خاص طور پر اُن صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے جو ایک ہی بار پوری رقم ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں اپنی پسند کی ہونڈا بائیک حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کا عمل آسان، موٹرسائیکل سواروں کیلئے نئی سہولت متعارف

اس پلان کے تحت ادائیگی صرف بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ممکن ہوگیجبکہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق مختلف مدت پر مشتمل اقساط کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فنانسنگ آفر میں ہونڈا کی تین معروف موٹر سائیکلیں شامل کی گئی ہیں جن میںHonda CD 70، Honda CG 125 اور Honda CG 150 نمایاں ہیں۔

بینک کے مطابق CD 70 کے لیے ماہانہ قسط 26,650 روپے رکھی گئی ہے، CG 125 کے لیے 39,750 روپے جبکہ CG 150 کے لیے 76,650 روپے ماہانہ قسط مقرر کی گئی ہے۔

اگرچہ اس اسکیم میں مکمل طور پر بلاسود (Zero Markup) سہولت فراہم کی گئی ہے، تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ادا کرنا ہوگی۔

بینک نے وضاحت کی ہے کہ آفر صرف منتخب ماڈلز تک محدود ہے اور ان کی دستیابی اسٹاک کی مقدار سے مشروط ہوگی، اس لیے صارفین کو جلد از جلد درخواست دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی پہلی جدید الیکٹرک موٹرسائیکل لانچ ،قیمت بھی سامنے آگئی

بینک الفلاح نے مزید بتایا کہ اگر کوئی گاہک مکمل تفصیلات یا بائیک کی بکنگ کے لیے رہنمائی چاہتا ہے تو وہ بینک کے ہیلپ لائن نمبر111225111-021 پر رابطہ کرسکتا ہے۔

موٹر سائیکل مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں بلاسود اقساط صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوسکتی ہے، خصوصاً اُن افراد کے لیے جو مہنگائی کے باعث یکمشت رقم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

اس پیشکش سے نہ صرف موٹر سائیکل کی فروخت میں اضافہ متوقع ہے بلکہ صارفین کو اپنی پسند کے ہونڈا ماڈلز تک آسان رسائی بھی حاصل ہوگی۔

Scroll to Top