بلوچ( کشمیر ڈیجیٹل ) وزیر سیاحت و معدنی وسائل سردار فہیم ربانی نے سدھنوتی کے حلقہ بلوچ میں سپورٹس سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر پر ایک کروڑ 53لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فہیم اختر ربانی نے کہا کہ حلقہ بلوچ کا نمائندہ ہوں عوام نے مجھے ووٹ کے ذریعے منتخب کیا ہے ، ووٹ عوام کی امانت ہیں، عوام سے کیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔
حلقہ کو پچھلے 15سال سے بری طرح نظر انداز کیا گیا ، ہماری حکومت بنتے ہی تعلیم،صحت اور میرٹ کی بحالی پر توجہ دی گئی حلقہ بھر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے تعینات کیا۔
انہوں نے کہا کہ رجنوں سکولوں کی عمارات تعمیر کروائیں ،حلقہ کی تباہ حال سڑکیں کی تعمیر نو کروائی اور مزید سڑکوں پر ٹینڈر ہونے جا رہے ہیں ، اب ریجن کے نوجوانوں کو کھیلوں کے لئے ایک بہترین گراونڈ میسر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کی افواہوں پر توجہ مت دیں،مخالفین تعمیر ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،ہم سب نے مل کر انکو ناکام کرنا ہے،حلقہ بھر میں جاری منصوبہ جات پر توجہ رکھیں،کام کی کوالٹی پر کسی قسم کو کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا،جہاں شکایات ہوں مجھے اطلاع کریں۔