باغ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز )وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کاوزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتازراٹھور کے حلقے حویلی کیلئے بڑا اعلان
وزیر اعظم فیصل راٹھور کے وزیراعظم بننے پر وزیراعظم پاکسستان میاں شہبازشریف کا کا اظہار مسرت، حویلی کہوٹہ کیلئے بھی دانش سکول دینے کا اعلان
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف آزاد جموں وکشمیر کےخوبصوت سیاحتی ضلع باغ کے علاقے ہاڑی گہل میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

آزاد جموں کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور ہمراہ کابینہ وزراء تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔
بچوں کے عالمی دن کے موقع پروزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اور آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے
باغ آزاد جموں کشمیر سے سیز فائر لائن کے دونوں اطراف ریاستی کے بچوں اور بالخصوص مقبوضہ جموں کشمیر کے بچوں کیلئے اظہار یکجہتی کا خصوصی پیغام دیا ۔
وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف باغ آزاد جموں کشمیر میں پہلے دانش سکول سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خصوصی خطاب کیا ۔
تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف کے ہمراہ وفاقی وزراء،مسلم لیگ ن پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے سینئر راہنماء بھی تقریب میں شریک ۔
یاد رہے کہ دانش سکول باغ کے سنگ بنیاد کی تقریب دوبار پہلے ملتوی ہوچکی ہےجبکہ دانش سکول بھمبر کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے اور وادی نیلم میں بھی دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔
ادھر بچوں کے عالمی دن پر وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں عالمی سطح پر بچوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ
ذہنی و جسمانی نشوونما، تحفظ اور تعلیم و تربیت بچوں کے حقوق میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت تعلیمی ایمرجنسی سمیت بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں::وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل
وزیر اسلامی جمہوریہ پاکستان شہبازشریف کاکشمیریوں سے کیا ایک اوروعدہ پورا ہوگیا،
وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے عالمی دن پر پاکستان بھرپور انداز میں دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر بچوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق اور ان کی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے
، رواں سال یہ دن “میرا دن، میرے حقوق” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے جو بچوں کی ملکی، انفرادی اور اجتماعی سطح پر حقوق کی ادائیگی، نشوونما اور زندگی کے مسائل کی اہمیت پر مرکوز ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی ریاست، ملک اور مجموعی طور پر نوع انسانی کا مستقبل بچوں کے بطور نئی نسل تابناک مستقبل سے منسلک ہوتا ہے،
اس لیے عالمی سطح پرممالک کے درمیان بچوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔
بچوں کے حقوق میں ذہنی و جسمانی نشوونما، تحفظ اور تعلیم و تربیت کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، ان حقوق کی ادائیگی میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر موثر انداز اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،
بچوں کے خلاف پر تشدد واقعات کے سد باب کے لیے بھی حکومتی اقدامات نہایت اہم ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک کے طول و عرض میں ہر ہونہار بچے کے لیے تعلیمی سہولیات میسر کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،
اسی تناظر میں دانش سکول باغ کے منصوبہ پر تیز رفتاری سے جاری کام قابل تحسین اور قابل اطمینان ہے۔
باغ آزادکشمیر،دانش سکول کیلئے3ارب4کروڑ27لاکھ کامنصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے لئے تعلیمی وظائف، طبی سہولیات کی فراہمی اور ہنر مند بنانے کے مخصوص مراکز کا قیام ہر معاشرے کے بچوں کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے،
حکومت پاکستان نہ صرف صوبائی حکومتوں ،اور کشمیر کے ساتھ بلکہ عالمی سطح پر بھی بچوں کیلئے بہترین مواقع کی فراہمی کیلئے مشترکہ تعاون کیلئے کوشاں ہے۔




