برطانوی وزیراعظم کا مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی پر واضح مؤقف

لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے کو مکروہ اقدام قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان اقدامات کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے ہاؤس آف کامنز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ادارہ صحت کی اسموگ سے متعلق ایڈوائزری جاری

سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا اور ان اقدامات کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ 350 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے روکی: ٹرمپ کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ حکومت مساجد اور مسلم اسکولوں کی حفاظت کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کر رہی ہے، جس کے بعد نفرت انگیز رویہ مانیٹر کیا جا سکے گا اور اس طرح متاثرین کی مدد ہو سکے گی۔

Scroll to Top