دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈقائم، پاکستانیوں کا چوتھا نمبر

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے رواں سال آنے والے مسافروں کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

اعداد و شمار کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 32 لاکھ پاکستانیوں کو خوش آمدید کہا۔

حکام کے مطابق دبئی ائیرپورٹ استعمال کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر چوتھا رہا ہے، پاکستانی مسافر دبئی کا رخ سیاحت، کاروبار، خاندانی ملاقاتیں، ملازمت کے مواقع اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور امریکا کے ٹرانزٹ کے طور پر کرتے ہیں۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر کرنے کے لیے دبئی ائیرپورٹ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور آزاد کشمیر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا فیصلہ، رواں مالی سال میں کام شروع ہونے کا امکان

رواں سال سال جولائی سے ستمبر کے دوران 2 کروڑ 42 لاکھ مسافر وں نے دبئی ائیرپورٹ کا استعمال کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 1.9 فیصد زیادہ ہے اور مسافروں کے آمدو رفت کے لحاظ سے یہ 65 سالہ تاریخ کی بلند ترین تعداد ہے۔

دبئی ائیرپورٹ پر جنوری سے ستمبر تک 7 کروڑ 1 لاکھ مسافروں کی آمدورفت رہی جو گزشتہ سال سے 2.1 فیصد زیادہ ہے۔

دبئی ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ گزشتہ 12 ماہ میں 9 کروڑ 38 لاکھ مسافروں کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ نے پی اے اے آڈٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

دبئی ائیرپورٹ استعمال کرنے والوں کا موازنہ ملکی سطح کیا جائے تو بھارت 88 لاکھ مسافروں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، اس کے بعد سعودی عرب کے 55 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیر پورٹ استعمال کیا جبکہ 46 لاکھ برطانوی شہری بھی دبئی ائیرپورٹ سے گزرے۔

تازہ اعداد شمار کے مطابق، دبئی ائیرپورٹ کی کارکردگی شاندار رہی ہے، دبئی ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والے 99.6 فیصد مسافروں کی امیگریشن 10 منٹ کے اندر مکمل ہوئی جبکہ دبئی پہنچنے والے 99.8 فیصد مسافروں کی امیگریشن میں15 منٹ کا وقت لگا۔

دبئی ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون اور ٹرمینل تھری میں نئی توسیع بھی جاری ہیں تاکہ بڑھتے ہوئے مسافروں خصوصاً جنوبی ایشیائی مسافروں کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے۔

Scroll to Top