وادی لیپہ میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام 4 سے اسپورٹس ویک منایا گیا،جس میں نوجوانوں نے والی بال، کرکٹ، رسہ کشی اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔
اختتامی تقریب خراتی باغ میں منعقد ہوئی،جس میں پاک فوج کے افسران، بلدیاتی نمائندوں، سول سوسائٹی، تاجروں اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
رنگا رنگ پروگرام اور رسہ کشی کا سنسنی خیز فائنل اس تقریب کا اہم حصہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ: خزاں موسم جو نظروں کو نہیں دل کو بدل دیتا ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں، سول سوسائٹی کے معززین اور فوجی افسران نےکھیلوں کی اہمیت، نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر روشنی ڈالیاور اسپورٹس ویک کے انعقاد کو بہترین اقدام قرار دیا۔
جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے،ان کے چہروں پر خوشی، فخر اور کامیابی کی جھلک نمایاں تھی،جبکہ چھوٹے کھلاڑیوں کی معصوم مسکراہٹ نے ماحول کو مزید خوبصورت بنا دیا۔
تقریب کے آخر میں پاکستان اور پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگائے گئے،جنہوں نے عوام اور فوج کے اتحاد کے جذبے کو مزید مضبوط کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ کی عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، جذبۂ حب الوطنی سے لبریز تقریب
یاد رہے کہ وادی لیپہ جیسے دور دراز علاقے میں پاک فوج نوجوانوں کوصحت مند سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے اورتواتر کیساتھ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
پاک فوج کے زیراہتمام وادی لیپہ کے دور افتادہ گائوں میں فری میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو دہلیز پر سہولیات مہیا کی جا سکیں۔




