ملک بھر میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملک بھر کے صارفین کیلئے بڑی خبرآگئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروائی دی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 27 نومبرکو سماعت کرے گا ۔جس میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اکتوبر کیلئے کی گئی ہے

سستی بجلی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہو گا، اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔

یاد رہے کہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل کی کوششوں سے پاکستان میں بے یقینی کے دور ختم ہوگیا،بلوم برگ

دوسری طرف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے سال 2026ء کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے تیار کردہ پاور پرچیز پرائس کے پانچ منظرناموں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے

،ایوان نے نیپرا جسٹرار کو ارسال کردہ خط میں کہا کہ آئندہ سال کی پیش گوئیاں موجودہ مارکیٹ حالات سے مطابقت نہیں رکھتیں

اگر انہیں درست کیے بغیر نافذ کیا گیا تو صارفین کے لیے بجلی کی استطاعت مزید کم ہو جائے گی جبکہ صنعتی سرگرمیاں بھی دباﺅ کا شکار رہیں گی.

خط میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی کی جانب سے طلب میں اضافے کا اندازہ زمینی حقائق سے متصادم ہے کیونکہ بلند ٹیرف، صنعتی پیداوار میں کمی،

کئی فیکٹریوں کی بندش اور چھتوں پر نصب سولر سسٹمز اور کیپٹو پاور کی جانب تیز رفتار منتقلی کے باعث بجلی کا استعمال مسلسل گھٹ رہا ہے ، س

Scroll to Top