فیصل راٹھور

صحافت عوام کی ترجمان، ادھورے منصوبے مکمل کریں گے، فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) نو منتخب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے منصب کا چارج سنبھالنے کے بعد مصروف دن گزارا اور مختلف مقامات کے اہم دورے کئے۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورنے سائیں سہیلی سرکار دربارحاضری دی جہاں انہوں نے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور عوام میں گھل مل گئے۔

دربار پر موجود شہریوں اور عقیدت مندوں نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ وزیراعظم نے وہاں جمع لوگوں سے مختصر گفتگو بھی کی اور ریاست کی ترقی، امن اور یکجہتی کیلئے دعا کی۔

بعدازاں وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سینٹرل پریس کلب مظفرآباد پہنچے جہاں پریس کلب کے صدر سجاد قیوم میر اور صحافتی قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اڑھائی لاکھ سے زائد شہری برطانیہ چھوڑ گئے، اعدادو شمار جاری

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی اظہارِ رائے پر پختہ یقین رکھتی ہے اور موجودہ حکومت میڈیا کو مزید مضبوط اور خودمختار دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کی آنکھ اور عوام کی آواز ہے، اور حکومت اس آواز کو دبانے کے بجائے اسے طاقتور بنانے کا عزم رکھتی ہے۔و

زیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ریاست میں جو کام ادھورے رہ گئے تھے، وہ مکمل کیے جائیں گے، جبکہ عوام کا اسمبلی اور انتظامیہ پر اعتماد بحال کرنے کیلئے حقیقی اصلاحات کا آغاز کیا جائے گا۔

Scroll to Top