برطانیہ میں شدید برفباری کا امکان،ہنگامی وارننگ جاری

لندن (کشمیر ڈیجیٹل ) برطانوی محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتےہوئے برطانیہ بھر میں برف باری کی وارننگ جاری کردی۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق وارننگ پیر کی شام سے جمعہ تک مؤثر رہے گی، بالائی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کا امکان ہے۔

ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کردیئے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے منفرد طریقہ اپنایا گیا

حکومت کی جانب سے برطانوی شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سے قبل ہمبر اور مڈلینڈز میں بھی یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کردیا گیا تھا

برطانوی شہری دفاع کے مطابق خراب موسم سے نمٹنے کیلئے مقامی کونسل کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے ہائی ویز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ محکمہ جات نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 2 انچ فی گھنٹہ کے حساب سے برف باری ہو سکتی ہے

جس سے ناصرف سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہو گا بلکہ لوگوں کو سفری مشکلات بھی پیش آئیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر شدید برف باری کے ساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے، جس سے درجۂ حرارت میں بہتری کی توقع ہے۔

شمالی آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے مغربی حصوں میں برف باری کی توقع ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

برطانوی محکمۂ موسمیات کے مطابق شدید برف باری اور بارشوں کے پیشِ نظر آرکٹک طوفان کے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Scroll to Top