دوحہ (کشمیر ڈیجیٹل) دوحہ میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ رائزنگ ٹورنامنٹ کے 9 ویں میچ میں پاکستان نے یواے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستانی شاہینوں نے یواے ای کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کو ایک اور بڑا دھچکا، خالصتان تحریک کو قانونی تحفظ مل گیا
متحدہ عرب امارات کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 59 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔
سید حیدر 19 گیندوں پر 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا۔
محمد فراز الدین نے 12 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، اوپننگ بلے باز علی شان 3 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد دانیال اور معاز صداقت نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہد عزیز اورعرفات منہاس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
جواب میں پاکستان شاہین نے ہدف 5اعشاریہ 2 اوورز میں 1 وکٹ کےنقصان پر حاصل کر لیا۔
اوپننگ بلے باز محمد نعیم 6 سکور پر آئوٹ ہوئے، معاز صداقت نے 37 جبکہ غازی غوری نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس سے قبل دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ تاہم ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔




