دفاعی منصوبوں کیلئے50 ارب روپے کا بڑا پیکیج منظور

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس، وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور سول آرمڈ فورسز ، دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے اضافی رقم سمیت سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔

وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپیکی منظوری دیدی گئی۔

اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا میں پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپی کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی، پاسکو کے خاتمے اوراس کیلئے خصوصی ادارہ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایس پی وی کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپیے مقررکیا گیا، جبکہ پیٹرولیم ڈویڑن سمری پر آف شور آئل اینڈ گیس بلاکس کی لائسنس مدت میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی منظوری دی گئی۔

غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی مراعاتی تجاویز منظور کیں گئیں، وزارت خزانہ کے مطابق فنڈز ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر منظور کیے گئے، یہ رقم داخلی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور امن و امان کیلئے فراہم کی جائے گی۔

Scroll to Top