سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 6 ہزار 2 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہو گیا ہے۔ پیر کو سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی تولہ 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان
علاوہ ازیں، عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونا 70 ڈالر کم ہو کر 4,013 ڈالر پر پہنچ گیا، جس پر 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی تولہ چاندی 123 روپے کم ہو کر 5 ہزار 245 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیےمنفرد طریقہ اپنایا گیا
ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر مضبوط ڈالر اور امریکہ میں اگلے ماہ ممکنہ سود کی کمی کے امکانات میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔




