لندن:برطانوی حکومت نے پناہ گزینوں کے لیے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت پناہ گزینوں کی حیثیت کی تجدید اب مشروط ہو جائے گی۔
برطانوی وزیر داخلہ کے مطابق پناہ گزینوں کا معاملہ اب قابو سے باہر ہو چکا ہے اور اس اقدام کا مقصد نظام کو بہتر اور منظم بنانا ہے۔
اس نئے منصوبے کے تحت پناہ گزین مستقل رہائش کیلئے درخواست دینے سے پہلے 20 سال تک برطانیہ میں قیام کرنا ضروری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے مالی سال 2026 کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ یہ قدم ملک میں پناہ گزینوں کی تعداد اوران کے مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ قانونی اورمنظم طریقے سے انکے معاملات کوحل کیا جا سکے۔
حالیہ تبدیلیاں پناہ گزینوں کیلئے اہم اثرات رکھتی ہیں کیونکہ اب انہیں اپنی حیثیت کی تجدید کے لیے نئے معیار پر پورا اترنا ہوگا اورمستقل رہائش حاصل کرنے کے لئے طویل عرصے تک ملک میں قیام لازمی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ: تارکینِ وطن کیلئے عارضی رہائش دینے کا نیا حکومتی منصوبہ
یہ فیصلہ برطانیہ میں پناہ گزینوں کی پالیسی میں ایک نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ کشمیری نژاد شبانہ محمود نے برطانیہ کی وزیر داخلہ بننے کے بعد پناہ گزینوں کی رہائش کے حوالے سے تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔
برطانیہ میں پناہ گزینوں کی آمد میں اضافہ کی وجہ سے بحران میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بحران سے نمٹنے کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی ہے ۔




