فاروق حیدر

آپ ہیں، میں ہوں، یا چوہدری یٰسین ہم سب فارغ ہیں، فاروق حیدر کے بیان پر ایوان میں قہقہے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیرا عظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادکشمیر الیکشن ایکٹ کے تحت جو ووٹ ڈال رہے ہیں وہ بلے کے نشان پر منتخب ہوئے ہیں وہ بھی عدم اعتماد میں ووٹ ڈال رہے ہیں میرے نزدیک وہ فلور کراسنگ ہے ۔۔

میری اپنی رائے یہ ہے کہ یہ غیر قانونی ہے۔میں نے بہت سارے لوگوں کو آتے جاتے دیکھا۔

آپ ہیں، میں ہوں، پیپلز پارٹی کا صدر چوہدری یٰسین اور یعقوب خان سب فارغ ہیں، راجہ فاروق حیدر کے بیان پر قہقے لگ گئے۔۔!

پاکستان کے ساتھ الیکشن اکٹھے کرنے کی قرارداد پیش ہوئی اور اسمبلی نے اپنے آپ کو تحلیل کردیا پھر آٹھ سال الیکشن نہیں ہوسکے۔

اس نظام کی پہلی اینٹ ہی غلط رکھی گئی تھی۔ آئین کے تحت نئی حکومت کو الیکشن آزادانہ منصفانہ غیر جانبدارانہ کروانے کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے۔

اگر انتخابات کو آگے لیجانے کی کوشش کی گئی تو ہم مزاحمت کرینگے۔آئینی عہدوں پر تقرریاں کی جائیں الیکشن کمیشن مکمل کیا جاے ووٹر فہرستوں کو اپڈیٹ کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی جئے بھٹو ،جئے بینظیر ،جئے زرداری کے نعروں سے گونج اٹھی

ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی نے کہا کہ آج اس عدم اعتماد کی مخالفت میں صرف دو ووٹ آئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مخالفت میں ووٹ دینے والوں نے سابق قائد ایوان کے حق میں ووٹ دیا ۔

میں قائد ایوان فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد دیتا ہوں اور اس عزم کا اظہار کرتا ہون کہ یہ چہروں کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی ثابت ہوگی۔

ممبر اسمبلی عبدالماجد خان نے کہا کہ میں نومنتخب قائد ایوان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں روا رکھا جائیگا۔

مہاجرین آئین کے تحت منتخب ہو کر اس ایوان میں آئے ہیں اور یہاں بیٹھنا ہمارآئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ جو معاہدے کیے ہمیں انکی وضاحت درکار ہے اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں اور مختلف مفروضے قائم کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top