بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کاسامنا،دبئی شو میں جنگی طیارےکا آئل لیک

دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کے جنگی طیارے کا آئل لیک ہو گیا۔ جس نے بھارتی جہازوں کی حقیقت آشکار کر دی۔ آئل لیک ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے بھارت کے جدید تیجاس طیارے بھی پہنچے۔ تاہم ایئر شو کے موقع پر بھارتی طیارے تیجاس کا آئل لیک ہو گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: بھارتی عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 42 افراد جاں بحق

جس نے بھارتی طیاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ طیارے سے آئل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ کے ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا۔

ملٹی رول فائٹر طیارے تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایئر شو میں بھیجا تھا۔ طیارے سے آئل لیک ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار جہاز سے لیک ہونے والے آئل کو بیگز میں بھر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہو گئی۔

Scroll to Top