اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ٹرائی سیریز کل سے شروع ، ٹرافی کی رونمائی کردی
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد شاہینوں کو نئے چیلنج کا سامنا ہے۔
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ٹرائی سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ جس کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سری لنکا ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب، وطن واپس روانہ
ٹی 20 ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں کر دی گئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں بہترین کمبینیشن ہے۔
پاکستانی شائقین نے ہمیشہ بھرپور سپورٹ کیا۔ قومی ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیزیز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ اور تین ملکی سیریز میں بہت اچھا مقابلہ ہو گا۔ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
زمبابوے ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ اور زمبابوے کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ہماری ٹیم سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہے۔سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شاناکا نے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ اور ون ڈے والی غلطیاں نہیں کریں گے۔



