انوارالحق کا ساتھیوں سمیت واک آوٹ، ایک شخص انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمہ دار نہیں، سابق وزیراعظم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سبکدوش ہونیوالے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا ایوان میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک شخص ہی آئین اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمہ دار ہے ۔

کیا میری کابینہ کے ممبران اس کے ذمہ دار نہیں۔یہ خطاب میں اس لئے کر رہا ہوں کہ یہ باتیں ریکارڈ پر رہیں۔ اس ایوان نے مجھے جنم دیا مجھے اس کے قتل کا خیال کیوں آنا چا ہیئے

۔ آج ان سب کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں،مجھے اسی ایوان سے کہا گیا کہ پندرہ فروری تک اسمبلی تحلیل کردو میں چا ہتا تو یہ بات مان بھی جاتا ہھر مجھے کوئی نکال سکتا تھا۔

میں اپنی پوری کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری آزادی کے پروانے پر دستخط کئے ۔مجھے کہا گیا آپ کو بکتر بند گاڑی پر لے کر جاتے ہیں میں نے کہا کہ سیاسی کارکن ہوں مجھے اپنے عوام میں جانے سےکیوںروکا جارہا ہے ۔

ایکشن کمیٹی ) کی تحریک میں اگر یہاں قتل عام ہوتا تو میں کس منہ سے جواب دیتا ، الحمداللہ آج میں یہاں سے سرخرو ہو کرجا رہا ہوں۔

سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے بار ہا کہا کہ میری موجودگی میں تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولہ نہیں ہو سکتا۔

سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے مسودے پر دستخط کرتا تو میری سیاسی موت یقینی تھی

مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتمادکامیاب:فیصل ممتاز راٹھور آزادکشمیر کے 16ویں وزیراعظم منتخب

اگر مہاجرین کی نشستیںختم کرنےکے مسودے پر دستخط کرتا تو میری سیاسی موت یقینی تھی ۔میںنے یہاں سے مودی کو بھی للکارا اور اس کو میں نے فتنہ خوارج نہین فتنہ ہندوستان کہا پھر اس کو فتنہ ہندوستان کہا گیا۔۔

سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سیاسی نظام تب بچے گا جب ہمارے سرحدیں محفوظ ہوں گی،مسلح افواج پاکستان کی قوت موجود نہ ہو تو پھر کچھ بھی باقینہیں بچے گا۔

سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں میرے ان خیالات کو نظریاتی بگاڑ کہا گیا۔ لوگ کہتے ہیں میری کسی سختی کی وجہ سے بیورکریٹ کو کوئی تکلیف ہے مجھے تو ان کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔۔

میری نیک تمنائیں فیصل ممتاز راٹھور کیساتھ کے ساتھ ہیں میری انہیں بلاواسطہ حمائت حاصل ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی اپنے پانچ ساتھیوں سمیت اسمبلی اجلاس سے واک آئوٹ

Scroll to Top