پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کو کلین چٹ، انصاف کی فتح قرار

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کو اہم قانونی کیسز میں ریلیف مل گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کے وکیل کے مطابق مونس الٰہی کوکلین چٹ دی گئی ہے اور یہ فیصل انصاف کی فتح کے مترادف ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے متعدد کیسز بنا کر مونس الٰہی کو پریشان کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اصولوں پرقائم رہے اورکسی بھی دباؤکے سامنے سرنہیں جھکایا۔۔

مونس الٰہی نے ہمیشہ پارٹی کے بانی اوراصولوں کے ساتھ اپنی وفاداری برقراررکھی ہے۔وکیل نے اس موقع پر کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف مونس الٰہی کیلئے اہم ہے

بلکہ اصولی قیادت اورعدلیہ کی آزادی کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے عوام کے اعتماد اور پارٹی کی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا، مونس الٰہی مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہ مل سکے، بارسلونا میں مقیم مونس الٰہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں۔

وکیل مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ مونس الٰہی کو کلین چٹ مل گئی ہے، یہ انصاف کی فتح ہے، پاکستانی حکام نے کیسز بنا کر مونس الٰہی کر پریشان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی اصول پرقائم ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مونس الٰہی کے وکیل نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مونس الٰہی کو ’’کلین چٹ‘‘ مل گئی ہے، اور یہ انصاف کی فتح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے جھوٹے الزامات لگا کر مونس الٰہی کو پریشان کیا تھا، لیکن وہ ہمیشہ اصولوں پر قائم رہیں گے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
یہ پیشرفت مونس الٰہی کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی ہے، جس سے نہ صرف ان کی ساکھ پر منفی اثرات کم ہوں گے بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ان کے خلاف چلنے والی تحقیقات بھی اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لاپتہ سکھ یاتری سربجیت کور نے اسلام قبول کرکے پاکستانی شہری سے نکاح کرلیا

Scroll to Top