اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب اسرائلی تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لیا ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کوتحویل میں لینے کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کی ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔
جہاز کی ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق سفر کے دوران ٹینکر نے اچانک اپنا رخ موڑ کر ایران کی جانب کر لیا جس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

جہاز کے یونانی مالکان کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ آئل ٹینکر پر کتنے افراد سوار تھے۔
خطے میں کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے درمیان ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے ہفتے کے روز آبنائے ہرمز میں “صیہونی حکومت” (اسرائیل) سے منسلک ایک کنٹینر بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کی رپورٹ کے مطابق “MCS Aries” نامی کنٹینر جہاز کو پاسداران انقلاب کی بحری اسپیشل فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قبضے میں لے لیا۔
سکیورٹی فرم ایمبرے کے مطابق “اس کو موصول ہونے والی فوٹیج میں ایک ہیلی کاپٹر سے تین افراد تیزی سے بحری جہاز پر اتر رہے ہیں۔”
پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آئل ٹینکر سنگاپور کیلئے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا اور معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جہاز غیر مجاز کارگو کمپنی کا تھا۔
تاہم ایران کی پاسداران انقلاب نے اس کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم کے مطابق جس جہاز کی نشان دہی کی گئی وہ مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا ٹینکر ہے۔
فرم نے مزید بتایا کہ یہ آئل ٹینکر متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے سنگاپور کیلئے روانہ ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں
بحری جہازوں کی ٹریکنگ ویب سائٹس، vesselfinder.com اور marinetraffic.com کا کہنا ہے کہ MSC Aries ایک پرتگالی پرچم والا کنٹینر جہاز ہے۔ دونوں ویب سائٹس اس جہاز کی آخری رپورٹ شدہ لوکیشن خلیج کی دے رہی ہیں۔




