بنو(کشمیر ڈیجیٹل)سکیورٹی فورسز ک اضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں مشترکہ اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ، سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران 15بھارتی دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح سیکیورٹی فورسز کو اکبر خان کلی میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے موجود ہونے کی تصدیق شدہ اطلاع موصول ہوئی۔
سکیورٹی فورسز نے فوراً کارروائی کی جس کے نتیجے میں 15دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لکی مروت، بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بھی آج صبح پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ کامیاب آپریشن میں 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
دہشت گرد ایک عمارت میں چھپے ہوئے تھے جو ایک آبادی والے علاقے کے قریب واقع تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کارروائی انتہائی محتاط انداز میں ہو اور کسی شہری کو نقصان نہ پہنچے۔
پاکستان کے عوام اور ملک کے سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم میں متحد ہیں اور یہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک آخری دہشت گرد بھی ختم نہ ہو جائے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس کو عوام کی بھر پور امداد حاصل رہی، ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں آپریشن جاری رہا۔
کامیاب آپریشن میں اب تک 5 خوارج ہلاک کردیے گئے جب کہ پولیس اہلکار محفوظ رہے،
اہل علاقہ نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد پولیس کے شانہ بشانہ موجود، مٹی کے امن کیلئے خیبرپختونخواہ پولیس کے غیور جوانوں کے ساتھ ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام الناس کی حفاظت کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کے جوان ہر دم تیار ہیں۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی/بنوں پولیس کو شاباش دی۔




