اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 15 اشیا مزید مہنگی جبکہ 12 سستی ہوئیں۔
مرغی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے اضافہ ہوا، مرغی کی قیمت 391 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی۔
ٹماٹر 13 روپے اضافے سے 121 روپے فی کلو ہوگئے، گھریلو سلنڈر 63 روپے اضافے سے 3083 روپے کا ہوگیا۔ کیلے،آلو، گھی، خوردنی تیل، انڈے، گوشت اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹلر قطعی طور پر یہودی النسل نہیں تھا،ڈی این اے ٹیسٹ میں انکشاف
گزشتہ ہفتے 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے پیاز 11 روپے کمی سے 154 روپے فی کلو ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دال چنا 7 روپے کمی سے 282 روپے فی کلو ہوگئی، اس کے علاوہ مونگ، مسور، نمک، چینی، آٹا، گڑ بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
بازار میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جاری ، جس کے بعد فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 519 روپے ہو گئی ہے جو گزشتہ نرخوں سے 15 روپے زیادہ ہے۔
اسی طرح، مٹن کے سرکاری نرخ 1600 روپے فی کلو ہیں، تاہم بازار میں یہ 2600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
بیف کے سرکاری نرخ 1200 روپے فی کلو مقرر ہیں جبکہ بازار میں بیف کی قیمت 1400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر عوام پر براہِ راست پڑ رہا ہے، جس سے مہنگائی میں اضافے کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔




