برطانیہ میں ایک شخص نے نیوی کے جعلی ایڈمرل کا روپ دھار کر جنگ عظیم میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔
برطانوی اخبار کے مطابق یہ شخص اتوار کے روز شمالی ویلز کے شہر لینڈڈنو میں ایک تقریب میں جنگی یادگار پر سلامی دیتے ہوئے نظر آیا، اس نے ریئر ایڈمرل کی وردی پہن رکھی تھی جس پر 12 بھی تمغے لگے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء وطالبات سے کروڑوں روپے ہتھیانے والاجعلی پروفیسر گرفتار
اطلاعات کے مطابق اس شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم وہ ماضی میں بھی مختلف یادگاری تقریبات میں شرکت کرتا رہا ہے۔
رائل نیوی نے اس اقدام کو ’سابق فوجیوں کی توہین‘ اور ممکنہ طور پر 1894 کے یونیفارمز ایکٹ کے تحت جرم قرار دیا ہے۔ یہ ایکٹ اُن افراد کو فوجی وردی پہننے سے روکتا ہے جنہوں نے کبھی مسلح افواج میں خدمات انجام نہیں دیں۔
ماہرین نے اس شخص کی وردی پر لگے تمغوں پر بھی شبہہ ظاہر کیا ہے، ماہرین کے مطابق اس کی وردی پر ایسے تمغے بھی لگے ہیں جو کبھی بھی ایک ساتھ نہیں لگائے جاتے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران کے حکم پر بڑی کارروائی،جعلی ڈاکٹر گرفتار
اخبار کے مطابق اس شخص کی وردی بھی معمول سے ہٹ کر تھی، اس نے کٹ کالر والی سفید قمیض پہنی تھی جو رائل نیوی کے ضوابط کے خلاف ہے جبکہ اس کے کوٹ کی آستینیں بھی بڑی تھیں۔
اخبار کے مطابق رائل نیوی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’نیول افسر کی نقالی کرنا سروس سے وابستہ تمام افراد کے لیے توہین آمیز ہے اور اسے مجرمانہ فعل تصور کیا جا سکتا ہے۔
یوں اس شخص کی شناخت بھی برطانیہ جیسے ملک کیلئے ایک چیلنج بن گئی ہے کہ آیا یہ پکڑابھی جائے گا یا نہیں۔




