اسلام آباد:تین ملکی ٹی 20سیریز میں شرکت کیلئے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کریگی، تین ملکی ٹی 20سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔
سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے، تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیم شیڈول کے مطابق دورہ پاکستان جاری رکھے گی،سری لنکن کرکٹ بورڈ
اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔
قبل ازیں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر نے کسی بھی کھلاڑی کے واپس نہ جانے کی تصدیق کی تھی۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں رہیں گے اور کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہاہے۔
اس سے قبل چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔
پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست
اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔
سری لنکن بورڈ نے کہا تھاکہ اگر سری لنکا کا کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔




