کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر کی تصدیق

اسلام آباد:سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر نے کسی بھی کھلاڑی کے واپس نہ جانے کی تصدیق کردی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں رہیں گے اور کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہاہے۔

اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کو ری شیڈول کردیا گیا

چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کو ری شیڈول کردیا گیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔سیریز کے اگلے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔

Scroll to Top