ٹیم شیڈول کے مطابق دورہ پاکستان جاری رکھے گی،سری لنکن کرکٹ بورڈ

کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سکیورٹی کی ضمانت دیدی ہے۔سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں روکا نہیں جائے گا جو کھلاڑی واپس آئیں گے ان کا متبادل پاکستان بھیج دیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سری لنکن کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔دورہ پاکستان کےلیے آئے ہوئے سری لنکن کرکٹرز نے اپنے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ دورہ ختم کرکے سری لنکا واپس آنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزارت داخلہ کی طرف سے سری لنکن کرکٹرز کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

سری لنکن کرکٹرز کے بےبنیاد خدشات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹرز کی طرف سے اس طرح کی درخواست بلاجواز نظر آتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹر بورڈ پوری کوشش کررہا ہے کہ اس دورے کو بچایا جائے اور اگر صورتحال پیچیدہ ہوتی ہے تو شاید دو تین دن کےلیے یہ ٹور ری شیڈول ہوجائے۔

ترجمان بورڈ کے مطابق ٹیم دورۂ پاکستان شیڈول کے مطابق جاری رکھے گی، اگر کوئی کھلاڑی یا عملے کا رکن وطن واپس گیا تو اس کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی، اور متبادل کھلاڑی پاکستان بھیجے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ چند کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مکمل رابطے میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔

Scroll to Top