موٹروے

موٹر وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم ، ڈرائیور، ہوسٹس جاں بحق

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب نجی کمپنی کی بس اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہوگئی،واقعے میں بس ڈرائیور اور بس ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہوگئے

۔چار مسافر شدید اور چھ معمولی زخمی ہیں ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی ،اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

واقعے میں زخمی افراد کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ شفٹ کر دیا گیا ہے۔

ابتدئی معلومات کے مطابق ڈرائیور کی توجہ روڈ سے ہٹنےکی وجہ سے حادثہ پیش آیا، جس کے باعث وہ بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس موٹروے سے نیچے اتر گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اتفاق رائے کے بغیر 18ویں آئینی ترمیم میں تبدیلی نہیں ہوگی:شہباز شریف

امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب پیش آیا، اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

، حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں 4 مسافر شدید اور 6 معمولی زخمی ہوئے

تمام زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھیرہ شفٹ کر دیا گیا۔

ابتدئی معلومات کے مطابق ڈرائیورکی توجہ روڈ سے ہٹنے کی وجہ سے وہ بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس موٹروے سے نیچے اتر گئی۔

Scroll to Top