اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل )صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزبیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں وکشمیرکے وائس چانسلرکے عہدے کیلئے سینیٹ یونیورسٹی آف کوٹلی کی طرف سے بھیجے گئے آرڈر آف میرٹ کے مطابق پہلے تین امیدواروں پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل اورپروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں انٹرویوز کئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ فٹبال ورلڈ کپ آخری ایونٹ ہوگا،معروف فٹبالر رونالڈو کا اعلان
اس موقع پرصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انٹرویوز کے بعد یونیورسٹی آف کوٹلی آزادجموں وکشمیر کے وائس چانسلرکے عہدے کیلئے آرڈر آف میرٹ کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے امیدوارپروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کی بطور وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی آزادجموں وکشمیر کے لئے حتمی منظوری دیدی۔
یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم، اسکالر اور ماہر عمرانیات ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیمی اور انتظامی عہدوں پر 30 سال کی خدمات سرانجام دی ہیں اور وہ یونیورسٹی آف پونچھ کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز نے پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کو سال 2012-13کے لئے بہترین استاد کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا تھا۔
صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس سے قبل یونیورسٹی آف حویلی کیلئے ڈاکٹر خواجہ فاروق کو وائس چانسلر تعینات کیاتھا۔
یہ بھہ پڑھیں: پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال ویمن یونیورسٹی باغ کی وائس چانسلر منتخب ، صدر نے منظوری دیدی




