ترکیہ کاسی-130 فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ،20 اہلکار جاں بحق

انقرہ(کشمیر ڈیجیٹل) ترکیہ کی فوج کا ایک سی-130 کارگو طیارہ منگل کے روز آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے کارگو طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 20 افراد سوار تھے۔

وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ طیارہ آذربائیجان سے روانہ ہوا تھا اورترکیہ واپس جا رہا تھا جب حادثہ پیش آیا۔

ترک حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد آذربائیجان اور جارجیا کی متعلقہ اتھارٹیز کیساتھ مل کرمشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا

ترکیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ کے قریب امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اورملبے تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں۔

وزارتِ دفاع نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے

طیارے میں فوجی سازوسامان اورعملہ موجود تھا تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کے حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

ترک صدراورعسکری حکام نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

آذربائیجان سے روانگی کے بعد جارجیا میں ترک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔ طیارے میں سوار20 افرادحادثے کا شکار ہوگئے۔

ترکیہ حکومت کے مطابق جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے ترکی کے C-130 کارگو طیارے میں سفر کرنے والے تمام 20 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ C-130 طیارے نے آذربائیجان سے اُڑان بھری تھی اور واپس ترکی جا رہا تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔

خبر رساں اداروں پر نشر ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز نیچے گھومتا ہوا اور سفید دھواں چھوڑتا ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ’’گہرے غمزدہ‘‘ سے دوچار ہیں اور حادثے میںجاں بحق فوجی اہلکاروں کیلئے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروائیں ورنہ ۔۔نادرا کی شہریوں کو وارننگ جاری

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اس واقعے پر اپنے ترک ہم منصب ایردوان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں علیئیف نے لکھا:
ہمیں ترک فضائیہ کے ملٹری کارگو طیارے کے حادثے میں فوجیوں کے نقصان کی المناک خبر سے بہت دکھ ہوا، جو گنجا سے اڑان بھرا اور جارجیا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا، “دکھ کے اس لمحے میں، میں آپ کے غم میں شریک ہوں اور اپنی اور آذربائیجان کے لوگوں کی طرف سے، مرحومین کے اہل خانہ اور عزیزوں اور ترکی کے برادر لوگوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

حکام کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اور جارجیا کے حکام کے ساتھ مل کر تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جارجیا کی وزارت داخلہ نے کہا کہ طیارہ آذربائیجان کی سرحد کے قریب سنگھی میونسپلٹی میں گر کر تباہ ہوا اور اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

C-130E ہرکولیس، ایک چار انجنوں والا ٹربوپروپ سے چلنے والا ٹیکٹیکل ایئر لفٹر، ترکی کی مسلح افواج اہلکاروں کی نقل و حمل اور لاجسٹک آپریشنز کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کرتی ہے۔

Scroll to Top