27ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائیگی، نمبر گیم کیا ہے؟

اسلام آباد:27ویں آئینی ترمیمی کی ایوان بالا (سینیٹ) سے منظوری کے بعد اب فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ آج آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں بھی پیش کر دیا جائےگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق آئینی ترمیم آج منگل کے روزایوان میں پیش کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ : 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دوتہائی اکثریت سے منظور

واضح رہے کہ حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت موجود ہے، جس کے لیے اسے ترمیم کی منظوری کے لیے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔

حکومت کو قومی اسمبلی میں ترمیم منظور کرانے کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں جن میں سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 125 ہے۔

اتحادی جماعتوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے 22، مسلم لیگ (ق) کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، اور مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی اور باپ پارٹی کے تین ارکان شامل ہیں۔

حکومت کو پیپلزپارٹی کی بھی حمایت شامل ہے اور پیپلزپارٹی کے74ووٹوں کو ملا کر ووٹوں کی مجموعی تعداد237 ہوجائیگی جو224 سے کہیں زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹرزسیف اللّٰہ ابڑو اوراحمد خان نے27 ویں آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ دیدیا

یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ27ویں ترمیم کے بعد28ویں ترمیم بھی آئیگی جس میں تعلیم، آبادی، نصاب، لوکل باڈیز کو شامل کیا جائیگا۔

وزیراعظم کے مشیر  کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن آئینی ترمیم کے کسی حصے یا شق پر اعتراض نہیں کرسکی، کیا آئین میں پہلے صدارتی آفس کو  استثنیٰ حاصل نہیں تھا ؟  صدر کو حاصل استثنیٰ ختم ہوجائےگا اگر وہ کوئی پبلک آفس ہولڈر بن جائیں۔

Scroll to Top