اوور 40 ٹی 20ورلڈ کپ 2025 کیلئے18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

 پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20ورلڈ کپ 2025 کیلئے18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کی قیادت سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کریں گے۔ اسکواڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فواد عالم ٹیم کے نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20 سیریز : جارح مزاج اوپنر فخر زمان قومی سکواڈ میں شامل

پاکستانی اسکواڈ میں عبد الرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وِکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی شامل ہیں۔

لیجنڈری جاوید میانداد اس ٹیم کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور اپنی بے مثل تجربہ کاری اور کرکٹ کی بصیرت سے اسکواڈ کی رہنمائی کریں گے۔

جاوید میانداد کو سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین بطور ہیڈ کوچ اور اعظم خان بطور ٹیم منیجر کے ساتھ مضبوط ٹیم سپورٹ میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرائنگولر سیریز کیلئےسری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

واضح رہے کہ 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے گروپ ون میں میزبان پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں آسٹریلیا، امریکا، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

Scroll to Top